پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے خوفزدہ نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات اب ڈکیت موومنٹ کی بھی ترجمانی کررہے ہیں۔
جمال صدیقی نے اپنے بیان میں سابق صدر کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں لیکن انہوں نے قوم کا پیسہ واپس کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے خوفزدہ نظر آرہی ہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات ہمیشہ معصومیت سے گفتار کے گلوبٹ بنے ہوئے ہوتے ہیں۔
جمال صدیقی نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت پرسنٹیج کی سیاست سے باہر نکلے، سندھ میں ہر قسم کی مافیا کو صوبائی حکومت کا آشرواد حاصل ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے مزید کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر تماشہ لگانے کا شوق پورا کرے، پاکستان ترقی کرے گا اور چور جیلوں میں ضرور جائیں گے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سیاسی انتقام جاری ہے جبکہ آصف علی زرداری بیمار ہیں پھر بھی وارنٹ جاری کئے گئے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہے ایسے میں اس طرح کی کاروائیاں نہیں کی جانیں چاہیے تھی کیونکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ہماری اعلیٰ قیادت عدالتوں میں موجود مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اندازہ ہوچکا ہے کہ پی پی کو یا اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کو دبایا نہیں سکتا اسی لئے پی ٹی حکومت نتقامی کاروائیاں کررہی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی این آر او نہیں مانگا ہمیں این آر او نہیں چاہیئے ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنے دوستوں کو این آر او دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News