Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات نے زور پکڑ لیا

Now Reading:

شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات نے زور پکڑ لیا

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات نے زور پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے برطانوی شاہی خاندان کے اندر جاری سردجنگ کے تناظر میں ایک نئی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے ایک میگزین کے سرورق کے معاملے نے شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات کو مزید بڑھا دیا۔

مزید پڑھیں

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل  کتنے برس کی ہوگئیں؟

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل  مارکل آج اپنی 39 ویں سالگرہ...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچز آف سسیکس کا کہنا تھا کہ وہ فیشن کے حوالے سے انتہائی مستند میگزین کے ستمبر کے شمارے کے لیے بطور ایک مہمان ایڈیٹر  شامل ہوئیں، اور اس مقصد کے لیے میگزین نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

اس حوالے سے رابرٹ لیسی نامی مصنف نے اپنی کتاب بیٹل آف برادرز میں دعویٰ کیا ہے کہ میگھن مارکل کے ووگ میگزین کے معاملے پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری میں تلخ ٹکراؤ ہوا ہے۔

Advertisement

شاہی مصنف کے مطابق میگھن نے ووگ میگزین کے اس شمارے میں جو کچھ شامل کیا اسے شاہی خاندان نے ناپسند کیا۔

یاد رہے اسکی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ شاہی خاندان سیاسی طور پر بالکل غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاع بھی ہے کہ دونوں بھائیوں میں تلخی کے نتیجے میں ڈیوک اور ڈچز نے مبینہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بالمورل سمر میں شریک نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ رابرٹ لیسی نے دعویٰ کیا کہ پرنس ولیم نے اپنے بھائی ہیری سے رابطہ کرکے اپنی بھاوج کے میگزین شمارے کے حوالے سے کیے گئے اقدام پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا، لیکن اسکا نتیجہ الٹا نکلا اور دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر