Advertisement

قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی کی قدر کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

نائیک سیف علی جنجوعہ

ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی کی بے انتہا قدر کرتی ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیر کے لیئے جدوجہد کرنے والوں کے لیئے شہید سیف علی جنجوعہ کا لافانی عمل  روشن مثال ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی کی بے انتہا قدر کرتی ہے جبکہ نائیک سیف علی شہید کی بہادری ہمیں ہمیشہ کشمیر پر ہمارا عزم یاد کراتی رہے گی۔

یاد رہے نائیک سیف علی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا بڑا حملہ پسپا کیا اور 25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی شب دشمن کی توپ کا ایک گولہ لگنے سے آپ شہید ہوگئے تھے۔

1948 میں پاک بھارت جنگ کے دوران جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے نائیک سیف علی جنجوعہ کو ہلال کشمیر سے نوازا گیا، جسے بعد ازاں نشان حیدر کے اعزاز میں بدل دیا گیا یوں نشان حیدر حاصل کرنے والے وہ پہلے کشمیری شہید بن گئے۔

آزاد کشمیر کی تحصیل نکیال کےسپوت نائیک سیف علی شہید نے 1948 کی پاک بھارت جنگ میں پیرکلیوہ کےمقام پر دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version