سردی کی آمد، روکھے بال اور انڈوں کا ماسک


شبین رضاویب ایڈیٹر

19th October, 2020

سردیا ں آتے ہی بال روکھے، بے جان اور خشک ہو جاتے ہیں ،اس مو سم میں بالوں کو سلکی اور مضبوط رکھنے کے لیے گھر میں بنائے گئے انڈوں کے ہیر ماسک استعمال کیے جا سکتے ہیں، جس کے نتائج کار آمد ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذا جِلد سمیت بالوں کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بالوں کےلئے ماسک بنانے کا طریقہ

الجھے اور خشک  بالوں کو سلکی بنانے کے لیے انڈے، کیلے، شہد، دودھ اور زیتون کے تیل کا ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے۔

اس ماسک سے بال چمکدار اور سلکی ہو جاتے ہیں۔

اس ماسک کو بنانے کے لیے ایک مکمل انڈے میں ایک پسا ہوا کیلا، 3 چمچ دودھ ، 3 چمچ شہد ، 5 چمچ زیتون کا تیل ایک برتن میں اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

استعمال کا طریقہ

اس ماسک کو اپنے بالوں پر ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں، بعد ازاں کسی بھی شیمپو سے بال دھو لیں ۔

اب گھر ہی میں موجود دیگر غذاؤں کے ساتھ بالوں کےلئے انڈے کا استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے پارلر جیسے نتائج سے آپ خود بھی حیران ہو جائیں گے۔