Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر معروف اداکارہ پر چھریوں کے وار

Now Reading:

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر معروف اداکارہ پر چھریوں کے وار

بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانا مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کتے مطابق بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

اداکارہ کے شادی سے انکار کی وجہ سے گزشتہ رات ایک دوست نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بدلہ لینے کی غرض سے اداکارہ مالوی ملہوترا پر چھریوں  سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اداکارہ شدیدی زخمی ہو گئیں۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی مظالم دکھانے پر 2 فلسطینی صحافی نوکری سے برطرف

اسرائیلی کے مظالم سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر 2...

معروف ریسلر جان سینا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے دوسری شادی اپنی گرل فرینڈ...

اداکارہ مالوی ملہوترا کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتانا ہے کہ ’ وہ اور منیش پال سنگھ ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ منیش سنگھ اُن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اُنہوں نے منیش سنگھ سے شادی سے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی۔

انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ ’وہ کل رات دبئی سے واپس بھارت پہنچی تھیں اور چائے پینے کیفے جا رہی تھیں۔

لیکن اچانک سے منیش سنگھ اُن کے پاس آیا اور بات نہ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر اُنہوں نے منیش سنگھ کو کہا کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتیں اس لیے اُن کا پیچھا کرنا اور اُن سے بات کرنے کی کوشش چھوڑ دیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اُن کے منع کرنے پر منیش سنگھ نے اُن پر چھریوں سے حملہ کرتے ہوئے 3 وار کیے اور وہاں سے فرار ہو  گیا۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ مالوی ملہوترا پر اُن کے دوست کی جانب سے 3 چھریوں کے وار کیے گئے جس کے نتیجے میں اُن کے ہاتھ اور پیٹ پر گہرے زخم آئے۔

تاہم مالوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

Advertisement

اس واقع کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مہنگی ترین گاڑی میں آیا تھا اور مالوی پر چھریوں کے وار کر کے فرار ہو گیا تھا جس کی شناخت یگیش کمار منیش پال سنگھ کے نام سے کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکرہ پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی فلم ’لو گرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
معروف اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایدھی سرد خانے میں موجود، تدفین معمہ بن گئی
’’امید ہے مجھے ٹرول نہیں کریں گے‘‘! فیصل رحمان کا ڈکی بھائی اور رجب بٹ پر دلچسپ تبصرہ
سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
عاصم اظہر سے علیحدگی؛ میرب علی کا پہلا جذباتی بیان سامنے آگیا
حمزہ علی عباسی نے شوبز سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر