Advertisement

جھڑتے بالوں کے علاج کیلئے ملائکہ اروڑا نےنسخہ بتا دیا

لمبے گھنے اور چکمدار بال کس کو اچھے نہیں لگتے، لمبے بال ہر کسی کا خواب ہوتے ہیں اور خوبصورت بال شخصیت میں چار چاند لگانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بالوں کی حفاظت اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کیلئے مارکیٹ میں کئی طرح کے پروڈکٹس موجود ہوتے ہیں تاہم بہت کم ہی امید پر پورا اترتے ہیں اور بال گرنے سے چھٹکارہ دلاتے ہیں۔

بالوں کے مسائل، انکو گرنے سے روکنے اور ان سے حفاظت کیلئے بالی ووڈ کی اداکارہ ملائکہ اروڑا جو کہ حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ہیں ، بال گرنے سے روکنے کیلئے اس کا شرطیہ علاج بتایا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بالوں کو تیزی سے جھڑنے سے روکنے کے لیے آزمودہ نسخہ بتا رہی ہیں۔

Advertisement

ملائکہ اروڑا کا اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ اب کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے سپلیمنٹس بھی لے رہی ہیں مگر اُن کے بال بہت تیزی سے گر رہے تھے جن کا انہوں نے علاج ڈھونڈ لیا ہے اور نسخے میں صرف ایک ہی چیز استعمال ہوتی ہے وہ ہے پیاز۔-

ملائکہ اروڑا نے پیاز کے رس کا استعمال بتاتے ہوئے ویڈیو میں کہا ہے کہ پیاز کو اچھی طرح سے پیس لیں اب پیاز کے رس کو چھان کر روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں بعد ازاں اپنے پسندیدہ شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔

ملائکہ اروڑا کا اپنی ویڈیو کے آخر میں کہنا تھا کہ یہ عمل ایک ہفتے تک لگاتار دہرائیں یقین کریں کہ اس نسخے کے بہترین نتائج آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

اداکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی یہ نسخہ لکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version