اداکارہ سائرہ یوسف کا نیو’لُک‘ مداحوں کو بھا گیا

پاکستان شوبز انسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف کا نیو’لُک‘ مداحوں کو بھا گیا۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی بہن نے اُن کا ہیئر اسٹائل تبدیل کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
سائرہ یوسف نے تصویر کے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن پلواشہ یوسف کو مخاطب کیا جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اداکارہ کا یہ نیا ہیئر اسٹائل اُن کی بہن نے بنایا ہے۔
16گھنٹے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی سائرہ یوسف کی اس تصویر کو اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کر چُکے ہیں۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر اُن کے مداح اُنہیں ’ملکہ‘ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

