وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپوزیشن کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کی جانب سے جمہوریت کے نام پر ملک گیر ریلیاں نکالنے کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی۔
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی جمہوری روایت اس بات کی قطع اجازت نہیں دیتی کہ اس کے اداروں کی عزت کو سر عام پامال کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف جو کہ خود ایک مجرم ہیں اور عدالتی احکامات کو نا مانتے ہوئے بیرون ملک میں پناہ لیتے ہوئے ریاست مخالف پروپیگنڈہ کی ترویج کر رہے ہیں تاکہ وہ خود کو احتساب سے بچا سکیں۔
احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست اس قدر کمزور نہیں ہے کہ سر عام قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز کلمات استعمال کرنے والوں کے آگے گھٹنے ٹیک دے۔
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہیں اب بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کو فروغ دے رہے ہیں۔
احمد شاہ نے کہا کہ اب جب کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ اس کو یا تو لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا یا پھر عدالت کو جوابدہ ہونا پڑے گا تو اس نے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز ایجنڈا شروع کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے ریلیاں نکالنے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیوں سے پاکستان کی بہتری اور جمہوری روایات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ریاست مخالف ایجنڈا صرف ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے کیا جارہا ہے، جس سے بیرونی اور ملک دشمن عناصر کو ملک کو نقصان پہنچانے کا موقع مل جائے گا۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس تناظر میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور اسکے اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News