محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے چار روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق اس وقت موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے ،جس کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News