Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ کی زندگی کیسے بدلی؟

Now Reading:

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ کی زندگی کیسے بدلی؟

گزشتہ دنوں قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو بتا دیا کہ کس عمل نے اُن کی زندگی بدل دی۔

مزید پڑھیں

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکارہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی پر ثناء خان نے بتایا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012 کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سےاُنہیں شہرت ملی تھی۔

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ  شامل ہیں۔

ثناء خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آج میں آپ کو اُس اہم معلومات سے آگاہ کروں گی جس نے میری زندگی بدل دی۔‘

ثناء خان نے کہا کہ ’میں نے مختلف علمائے کرام کے بیان میں یہ چیز سُنی ہے جو حقیقت ہے اور ہم سبھی اس کے بارے میں جانتے ہیں لیکن جب ہم کسی دوسرے کے منہ سے سُنتے ہیں تو پھر ہم اس بات پر عمل بھی کرتے ہیں اور یقین بھی کرتے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم لوگ خود کو کچھ وقت کی خوشی دینے کے لیے یا شہرت پانے کے لیے گناہ کرلیتے ہیں، پھر یہ ہوتا ہے کہ اُس  خوشی کا وقت تو ختم ہوجاتا ہے لیکن ہمارے گناہ رہ جاتے ہیں جو قبر تک ہمارے ساتھ جاتے ہیں لہٰذا تھوڑی سی خوشی کے لیے اپنی آخرت خراب نہ کریں۔‘

اپنے ویڈیو پیغام میں ثناء خان نے کہا کہ ’اسی طرح اکثر ہم لوگ اپنی نیند کی وجہ سے تہجد اور فجر کی نماز چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری نیکی ضائع ہوجاتی ہے۔‘

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ سب بہت سے بیانات میں سُنا ہے اور اسی نے میری زندگی بدلی ہے، اگر ہم سب ملکر اس بات پر عمل کریں تو ہماری دُنیا و آخرت دونوں ہی سنور جائیں گے۔‘

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا کہ ’اُمید کرتی ہوں کہ اس سے آپ سب کو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد ملے گی تاکہ آپ اپنے خالق حقیقی اور دُنیا کے لیے بہترین انسان بن سکیں۔‘

https://www.instagram.com/p/CGFm-Q-AFEh/?utm

واضح رہے کہ  ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’ہماری آخرت کا انحصار ہماری دُنیاوی زندگی پر ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر