منال خان نے لوگوں کے کردار کو پہچاننے کا فن بتادیا
پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ منال خان نے لوگوں کے کردار...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ اور ماڈل منال خان نے بتایا کہ عزیر جیسوال کو سردی کا موسم بہت پسند ہے۔
اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمرا گلوکار عزیر جیسوال بھی موجود ہین۔
https://www.instagram.com/p/CGPLXsAnEBG/
منال خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے سردی کی مناسبت سے لباس زیب تن کی ہوا ہے۔
منال خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہاں اتنی سردی نہیں ہے لیکن ہم سب کو سردی پسند ہے خاص کر میرے ساتھ والے شخص یعنی عزیر جیسوال کو سردی کا موسم بہت پسند ہے۔
دوسری جانب عزیر جیسوال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے ہمراہ یہی تصویر شیئر کی ہے۔
گلوکارعزیر جیسوال نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انتظار کیجیے۔
واضح رہے کہ عزیر جیسوال کی پوسٹ کا کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منال خان اور عزیر جیسوال ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔
Advertisement
اس سے قبل منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ؤ
منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اداکار احسن محسن اکرام نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CGNC9j_nhCt/?utm
یاد رہے اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا تھا۔
جبکہ اداکار احسن محسن کے اظہارِ محبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا تھا۔
خیال رہے کیونکہ منال خان اور احسن محسن کے کمنٹس پڑھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں کئی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News