Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے کیے جانے والے مختلف انتظامی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ درآمد کی جانے والی گندم اور چینی کی ملک میں پہنچ کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

عثمان ڈار نے اجلاس کو ٹائیگر فورس کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے  حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ پیش کی۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سرکاری ریلیز سولہ ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر بیس ہزار ٹن یومیہ کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ ایک دو روز میں اسے  پچیس ہزار ٹن یومیہ کیا جا رہا ہ ۔

Advertisement

اجلاس کو بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ اس میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ سولہ سے اکتیس اکتوبر کے لئے پچاسی ہزار ٹن گندم مختص کر لی گئی ہے جس کے لئے چالان جمع کرائے جا رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی باقاعدہ  ریلیز کا عمل آئندہ ایک دو روز میں  شروع ہو جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آٹے کی فوری ریلیز یقینی بنانے کا کہا گیا ہے جبکہ فلور ملوں کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ گندم زیادہ دیر تک ملوں میں ذخیرہ نہ کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عوام الناس کو بنیادی اشیاء سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اب تک 196 سہولت بازار قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ سہولت بازاروں کو 350 تک بڑھایا جا رہا ہے اور اب تک 92 کسان مارکیٹس قائم کی جا چکی ہیں جن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گندم اور چینی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ملوں اور گوداموں کے  اصل مالکان کے خلاف ایکشن یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے حکم دیا کہ ذخیرہ اندوزوی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن یقینی بنایا جائے جبکہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے  کے لئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ درآمد کی جانے والی  گندم اور چینی  کے حوالے سے پیش رفت پر مسلسل آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سہولت بازاروں کی کارکردگی پر بھی مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، محمد حماد اظہر، سید فخر امام، علی امین گنڈا پور،عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، مرزا شہزاد اکبر، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، محمد عثمان ڈار، ڈاکٹر وقار مسعود، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز اور سینئیر افسران بھی شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کراچی کی صورتحال کو بہتر نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر آئینگے، امین الحق
آج لانڈھی میں دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، بلاول بھٹو
کراچی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر