سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی حالات بہتر ہونا...
حرم شریف کے بعد اب مسجد نبویﷺ میں بھی سینیٹائزنگ کے لیے روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔
روبوٹ مسجد نبویﷺ کے اندرونی حصے میں ماحولیاتی صفائی اور وبائی بیماریوں سے پاک ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ جدید کیمرے سے لیس روبوٹ بیٹری سے ری چارج کیے جانے کے بعد 5 سے 8 گھنٹے انسانی مدد و نگرانی کے بغیر کام کرسکے گا۔
دوسری جانب اس میں 23.8 لیٹر محلول رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ ایک گھنٹے میں دو لیٹر محلول کا اسپرے کرتا ہے۔
ایک بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔
یہ دس میٹر آگے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگا لیتا ہے، اس سے پہلے اسمارٹ روبوٹ مسجد الحرام میں بھی فراہم کیا گیا تھا۔
واضح رہے اسمارٹ روبوٹ پیشگی انتباہ کرنے والے نظام سے لیس ہے اور یہ بند مقامات کی سینیٹائزنگ بھی کرے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News