Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

ڈبل سواری

حکومت سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں چہلم امام حسینؓ  کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چہلم امام حسین پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق آج رات 12 سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی، پولیس، امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں کے اہلکار، 12 سال سے کم عمر بچے خواتین اور بزرگ پابندی سے مستثنی ہونگے۔

یاد رہے کہ چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ نے گزشتہ ہفتے جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ یاد رہے اس سے قبل کراچی ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین  کے جلوس سے متعلق روٹ پلان جاری کردیا۔

Advertisement

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 20 صفر ،8 اکتوبر کو مرکزی جلوس نشتر پارک  سے دوپہر ایک بجے برآمدہوگا، مرکزی جلوس  سے قبل صبح 9 بجے مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ سے علم کا جلوس برآمد ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علم کا جلوس نشتر پارک  پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی، مرکزی مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوگا،  مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version