Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون 12 فائیو جی مارکیٹ میں متعارف

Now Reading:

آئی فون 12 فائیو جی مارکیٹ میں متعارف

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فائیو جی ٹیکنالوجی پر مشتمل نئے آئی فون 12 کے سیٹس متعارف کروا دیے۔

ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے آئی فون 12 کے 4 سیٹس انتہائی تیز رفتار فائیو جی سروس پر مشتمل ہیں۔ موبائل فون کا ڈسپلے سخت گلاس اسکرین پر مشتمل ہے جس کا کیمرہ 12 میگا پکسل ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا تاہم پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔

ایپل کمپنی نے نئے آئی فون  12 منی کی قیمت کی تعارفی قیمت 699 ڈالر رکھی ہے جو پاکستانی 1 لاکھ 14 ہزار 585 روپے بنتے ہیں جبکہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہے جو پاکستانی 1 لاکھ 30 ہزار 978 روپے ہے۔

آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرومیکس فون کے یہ دونوں ماڈلز بھی ایک دوسرے سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں لیکن فرق محض ڈسپلے کا ہی ہے۔

Advertisement

آئی فون 12 پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت ایک ہزار 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔

آئی فون 12 پرو کی بھی اسکرین ڈسپلے 6.1 انچ ہے جبکہ اس سیریز میں سب سے بڑا آئی فون 12 پرو میکس ہے جو 6.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ لایا گیا ہے۔

آئی فون 12 منی کی اسکرین 5.4 انچ ہے جبکہ آئی فون 12 6.1 انچ کی ڈسپلے میں متعارف کرایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر