صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر ہاوس لاہور آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ہوئی۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کورونا حفاظتی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
گورنر پنجاب نے کورونا کے دوران عوامی ریلیف کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صدر مملکت نے کورونا وباء کے دوران کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی دورے کے دوران وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کورونا بحران کے دوران خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کل گورنر ہاوس میں کورونا وال آف ہیروز اور قرآن باغ کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وال آف ہیروز بہترین خدمات فراہم کرنے اور شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News