Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن میں کمی کیلئے بہتر کیا ڈائیٹنگ یا ورزش؟

Now Reading:

وزن میں کمی کیلئے بہتر کیا ڈائیٹنگ یا ورزش؟

صحت مندانہ وزن برقرار رکھنا یا بڑھے ہوئے وزن میں کمی لانا ایک مشکل کام ہے۔

وزن کم کرنے کے دو راستے ہیں ورزش یا ڈائیٹنگ لیکن ان دونوں طریقوں میں سے صحت کے لیے بہتر کیا ہے یہ جاننا نہایت لازمی ہے۔

فٹنس و غذائی ماہرین کے مطابق ہر انسان کا وزن قد کی مناسبت سے ہونا چاہیے، بڑھا ہوا وزن نوجوان، بوڑھوں اور بچوں سب ہی کے لیے نقصان دہ ہے جس کے دیر پا مضر صحت نتائج سامنے آتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ کی روٹین میں خود کو متحرک رکھنا چاہیے اور مناسب صحت مندانہ غذا کا استعمال کرنا نہایت لازمی ہے۔

یاد رہے کہ وزن میں کمی دنوں میں نہیں لائی جا سکتی ہے اور نہ ہی صحت مندانہ زندگی کو راتوں رات اپنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق ہر ورزش ہر انسانی جسم کے لیے نہیں بنی اور نہ ہی مختلف اقسام کی ڈائیٹنگ ہر انسان پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ایسے میں ماہرین غذا سے مکمل مدد حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ ورزش کے لیے کم از کم 1 سے 3 ماہ کے لیے کسی ٹرینر سے کلاسیں لینا اہم ہے۔

ورزش کے ذریعے وزن کم کرنا

ماہرین فٹنس کے مطابق ورزش انسانی جسم کو 30 فیصد فائدہ پہنچاتی ہے تاہم وزن میں کمی کے نتائج 70 فیصد غذا پر انحصار کرتے ہیں۔

غذا میں اعتدال لانا اور ہر قسم کی غذا کا استعمال کرنا وزن میں کمی اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ورزش کے دوران غذا بہتر رکھیں، ٹرینر کی تجویز کردہ روٹین پر عمل کریں اور روٹین کو متحرک رکھیں۔ط

Advertisement

ڈائیٹنگ کیا ہے ؟

سب سے پہلے یاد رکھے کہ ڈائیٹنگ خود کو بھوکا رکھنے یا غذا سے ترسانے کا نام نہیں ہے۔

ڈائیٹنگ کا مقصد مثبت اور اعتدال میں رہ کر غذا کا استعمال کرنا ہے۔

ڈائیٹنگ کے دوران کم کیلوریز والی غذاؤں کا انتخاب اور ہر 3 یا 4 گھنٹے بعد کچھ صحت مند کھاتے رہنے کا نام ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈائیٹنگ سے فوائد حاصل کرنے کے لیے سب کھائیں جیسے کے گوشت، سبزیاں، پھل، زیادہ سے زیادہ پروٹین ، وٹامنز اور منرلز سے بھر پور غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ساتھ میں صبح اُٹھنے کے پہلے 4 گھنٹوں کے دوران ڈیٹاکس واٹر کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement

لیکن کاربوہائیڈریٹس  میٹھے اور چکنائی کا استعمال کم سے کم کر دیں۔

ڈائیٹنگ کے ساتھ دن میں کم از کم 10 سے 15 منٹ کی واک ضرور کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر