Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Now Reading:

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا
ولادتِ رسول

پاکستان سمیت ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ ملک بھر میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ میلاد النبیﷺ  کے موقع پر  مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز  پرچموں اور  برقی قمقموں سے سجائی گئیں۔

اس موقع پرعاشقان رسولﷺ  کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی گئیں جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں جماعت اہلسنت کی جانب سے  جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

جلوس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ موبائل سروس بھی معطل رہی جبکہ راول پنڈی،اسلام آباد،لاہور،ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروں متعد د جلوس برآمد ہوئے اور شرکاء ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے درودو سلام پڑھتےجلوس کے راستوں پر گامزن رہے۔

دوسری جانب شہر اولیاء  ملتان میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے معصوم شاہ روڈ پر عاشقان رسول کے لیئے   لنگر  کے لیے 200 دیگیں پکائی گئیں اور شہریوں کے لیئے بڑے بڑے دستر خوان سجا دیئے گئے۔

لاہور میں خصوسی لنگر کے نام پر بار بی کیو  کے اسٹال لگ گئے جبکہ درود پاک کی محفلوں کے ساتھ شہری بربی کیو بنا کر لنگر میں تقسیم کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر