Advertisement

چئیرمین نیب کی فضل الرحمان اور کیپٹن صفدر کیخلاف انکوائری کی منظوری

چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، امیر مقام کے علاوہ شیراعظم وزیر کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی ہے، مالم جبہ کیس کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین  جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅ نٹیبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں مالم جبہ سوات کیس میں معزز پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی مصدقہ نقول کی روشنی میں قانون کے مطابق کیس پر کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں آفیسرز/آفیشلزآف بنک آ ف خیبر پشاور اور دیگر کے خلاف قواعد و ضوابط کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پربھرتیاں کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ انجینئر امیر مقام ،مولانا فضل الرحمان، کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدراورشیراعظم وزیر کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائریوں اوربلین ٹری سونامی کیس،نوابزادہ محمود زیب ودیگر،عثمان سیف اللہ اور دیگر کے خلاف جاری انویسٹی گیشنز پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م انکوائریاں انویسٹی گیشنز قانون کے مطابق آزادانہ ،منصفانہ، شفافیت،میرٹ اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پرمکمل کی جائیں اور متعلقہ تمام افراد سے قانو ن کے مطابق ان کا موقف حاصل کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version