Advertisement

چینی کی قلت دور کرنے کیلئے 1 لاکھ 51 ہزار 700 میٹرک ٹن چینی درآمد

چینی

کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ چینی کی قلت دور کرنے کیلئے 1 لاکھ 51 ہزار 700 میٹرک ٹن چینی درآمد کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلی کھیپ 25 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل ہے اور چینی کی پہلی کھیپ لے کر جہاز آج رات پورٹ قاسم پر اترے گا۔

محمد زمان وٹو نے کہا کہ یہ چینی ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے تعاون سے پنجاب کیلئے امپورٹ کی جا رہی ہے جبکہ ایڈیشنل کین کمشنر پنجاب سبط حسن شیرازی چینی وصول کرنے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے مزید کہا کہ آج رات چینی کراچی پہنچنے کے بعد آئندہ دو سے تین روز میں پنجاب لائی جائے گی جبکہ چینی درآمد کرنے سے پنجاب میں یقینی طور پر چینی کی قلت میں کمی آئے گی۔

یاد رہے اس سے قبل چینی کی قیمت 100 روپے پہنچنے کے بعد درآمد کرلی گئی تھی۔

Advertisement

چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بتایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے چینی کی درآمد شروع ہوگئی ہے جبکہ چینی کی درآمد سے قیمت میں5 روپے فی کلو کمی کا امکان ظہار کیا گیا ہے۔

 اس ضمن میں نجی شعبے کی جانب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے معاہدے کر لئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے نجی شعبے کو ڈیوٹی فری چینی درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version