Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسیقی کی تلاش کا ایک نیا انداز پیش- گوگل کا نیا فیچر

Now Reading:

موسیقی کی تلاش کا ایک نیا انداز پیش- گوگل کا نیا فیچر

گوگل کمپنی نے موسیقی کے شوقین لوگوں کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے گوگل کا نیا فیچر ’’ہم ٹو سرچ‘‘ (hum to search)  متعارف کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانےکیلئے گوگل کا نیا فیچر متعارف

معروف سرچ انجن گوگل نے نیا فیچر متعارف کراوا دیا۔ تفصیلات کے...

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کوئی خاص نغمہ یا موسیقی کا نمونہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تواس کا کچھ حصہ (10 سے 15 سیکنڈ تک) گنگنا دیجئے، چاہے وہ کتنا ہی مبہم کیوں نہ ہو گوگل اس سے ملتی جلتی تمام دھنیں اور گانے ڈھونڈ نکالے گا۔

خیال ریے کہ یہ فیچر بنیادی طور پر وائس سرچ کی تکنیکوں پر انحصار کرتا ہے جنہیں خاص طور پر موسیقی اور نغمے تلاش کرنے کی غرض سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

Advertisement

 یہی وجہ ہے کہ یہ سہولت گوگل وائس سرچ میں ’’سرچ اے سانگ‘‘ کے عنوان سے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب جو گانا بھی تلاش کرنا ہو اسے گنگنانے کے علاوہ آپ اس انداز میں سیٹی بھی بجا سکتے ہیں، گوگل تب بھی اس سے ملتی جلتی دھن یا نغمہ تلاش کرلے گا۔

یاد رہے کہ ہر نغمے اور ہر دھن میں کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جنہیں اس کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔

’’حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم ٹو سرچ‘‘ فیچر کا الگورتھم اتنا ذہین ہے کہ وہ آپ کی گنگنائی ہوئی دھن کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ کا موازنہ دوسری دھنوں اور نغموں کے مخصوص فنگر پرنٹس سے کرتا ہے۔

یہ فیچر سیکنڈ بھر میں اس سے ملتی جلتی دھنیں اور نغمے ’’سرچ رزلٹس‘‘ میں ظاہر کردیتا ہے۔

فی الحال ایپل آئی فون کےلیے یہ فیچر صرف انگلش گانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اینڈروئیڈ والے دیگر تمام اسمارٹ فونز میں یہ فیچر 20 زبانوں میں نغموں کو تلاش کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر