Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں ہونٹوں کو نرم و ملائم کیسے رکھا جائے؟

Now Reading:

سردیوں میں ہونٹوں کو نرم و ملائم کیسے رکھا جائے؟

نرم و ملائم  ہونٹ ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں، لیکن اپنے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ اور صحتمند رکھنا سب سے اہم ہے۔ ہونٹوں کی جِلد پر تھوڑا سا اضافی دھیان دیا جائے تو آپ کے ہونٹ نرم، گلابی اور صحتمند ہوسکتے ہیں۔

رات کو سونے سے پہلے اچھے معیار کا لپ بام لگائیں۔ بیدار ہونے کے بعد کسی خشک جلد کو ختم کرنے کیلئے نم کپڑا یا دانتوں کا برش آہستگی سے اپنے ہونٹوں پر استعمال کریں۔ اس سے ہونٹوں میں خون کی گردش کو بھی فروغ ملے گا۔

خشک جلد کی سب سے عام وجہ میں پانی کی کمی ہے۔ دن میں آٹھ گلاس پانی پینے سے آپ کے جسم کو بہت فائدہ ہوگا اور بھرپور نظر آنے والے ہونٹ ایک اضافی فائدہ ہے۔

 اگر آپ کے پاس وٹامن ای کیپسول ہیں تو آپ آسانی سے کھول کر اس کے اجزاء کو اپنے ہونٹوں پر لگاسکتے ہیں۔ وٹامن ای خون گردش کو بڑھاتا ہے اور آپ کے ہونٹوں کو نرم اور اسکی جلد کے نئے خلیوں کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 ہونٹوں کی صحتمند رکھنے کیلئے آپ خالص ایلو ویرا جیل بھی خرید سکتے ہیں یا اپنے گھر میں ایلووہرا پودے کے پتے کو توڑ کر بھی اس سے ایلوویرا حاصل کر سکتے ہیں۔ ایلو ویرا میں شفا بخش خصوصیات ہیں جو کہ ہونٹوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔

Advertisement

لیموں کے رس کے چند قطروں کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے ہونٹوں کی مردہ جِلد کو روشن اور تازگی بخش سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کو گرمی و دھوپ سے بھی بچانا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر