مایا علی کی تصویر نے دھوم مچادی
پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر برائیڈل شوٹ...
اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگارام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے مایا علی کی تصویر پر انہیں ’ڈول‘ قرار دے دیا ہے۔
مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو جہاں مداح پسند کر رہے ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے بھی تعریف کر رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CF6m_JinnQG/?utm_source
اداکارہ مایا علی کی تصویر دیکھ کر صبا قمر نے اُنہیں ’ڈول ‘ قرار دے دیا۔
https://www.instagram.com/p/CF62NdIHSpE/?utm
صبا قمر نے مایا علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ڈول‘ قرار دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
https://www.instagram.com/p/CF6tWdlntZa/?utm
مایا علی کی پوسٹ کردہ تصویر میں اداکارہ نے ہلکے گلابی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویروں میں اداکارہ گھومتی نظر آرہی ہیں جس سے اُن کی فراک کی خوبصورتی مزید واضح ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف دو دل والے ایموجی بنائے۔
اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے اپنی بہت سی دلکش تصویریں پوسٹ کیں جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اس لباس میں اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ مداحوں کے پاس اداکارہ کی خوبصورتی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News