Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذہنی تناؤ کے جلد پر اثرات، مگر اس سےکیسے بچا جائے؟

Now Reading:

ذہنی تناؤ کے جلد پر اثرات، مگر اس سےکیسے بچا جائے؟
Advertisement

ذہنی تناو اور اس کے جلد پر اثرات عام امر ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے آپ کی جلد متاثر ہوئی ہے تو آپ اکیلی نہیں ہیں۔ موجودہ صورت حال آپ کی ذہنی حالت کے علاوہ آپ کے چہرے کی رنگت پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔
ماہر جلد ڈاکٹر کوسٹی نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’ذہنی دباؤ بہت سی شکلوں میں جلد کو متاثر کر سکتا ہے، ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارا جسم زیادہ کولیسٹرول پیدا کرتا ہے جو دباؤ کا ایک ہارمون ہے اور یہ جلد کے لیے کئی مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔‘
کولیسٹرول بڑھنے سے جسم میں صرف تیل کی مقدار ہی نہیں بڑھتی بلکہ سوزش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
کوسٹی نے بتایا کہ ’ذہنی دباؤ ہمارے مدافعتی نظام میں سوزش یا جلن پیدا کر دیتا ہے تو ایسی صورت میں اگر آپ کو چنبل، ایگزیما یا جلد ورم کا مسئلہ ہے تو وہ انتہائی شدید ہو سکتا ہے۔‘
اس طرح ذہنی دباؤ جلد پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے قدرتی اثرات بھی اس کی زد میں آتے ہیں جس کی وجہ سے وقت سے قبل جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔

Advertisement
ذہنی دباؤ کی وجہ سے جلد پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے ڈاکٹر تجویز کرتی ہیں کہ اپنے معمول کو کچھ اس طرح سے آگے بڑھایا جائے کہ جلد کو نقصان پہنچے کا اندیشہ نہ رہے۔
اپنی جلد کو باقاعدگی سے صاف کریں، ضروری ہے کہ اپنی جلد کی مناسبت سے موئسچرائزر بھی استعمال کریں۔
کوسٹی نے ورزش کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ چست رہ کر اور پسینہ بہا کر آپ جسم میں پیدا ہونے والی منفی چیزوں سے بچ سکتے ہیں اور آپ کے خون کا بہاؤ بھی بہتر رہتا ہے، اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ مجموعی طور پر صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا  کہ اس دوران اپنی خوراک کے حوالے سے ضروری باتوں کو بھی نہیں بھلانا چاہیے۔
اس لیے زیادہ پانی پیئیں، کیفین کی مقدار کم کریں اور موسمی سبزیاں اور پھل کھائیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر