Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے وہ کونسے مشہور کھانے ہیں؟ جو دوسرے ممالک سے متعارف ہوئے

Now Reading:

پاکستان کے وہ کونسے مشہور کھانے ہیں؟ جو دوسرے ممالک سے متعارف ہوئے
Advertisement

پاکستانی کھانوں کی دنیا بھر میں ایک خاص پہچان ہے، تاہم خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کے بھی بہت سے ایسے کھانے ہیں جن کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے لیکن وہ ہمارے ملک میں اتنے مشہور اور پسندیدہ ہیں کہ لگتا ہے کہ یہ متعارف ہی ہمارے ملک میں ہوئے ہوں۔

آج ہم آپ کو ان 8 کھانوں کے بارے میں بتائیں گے جو پاکستان میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن ان کھانوں کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔

بریانی

پاکستان میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی ڈش بریانی ہے۔ کراچی کی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بریانی مغل شہنشاہ اکبر نے متعارف کروائی مگر درحقیقت اکبر کے ہزاروں باورچی جو دُنیا جہان سے اکبر کے محل میں آکر مُلازمت کرتے تھے اُن میں سے ایرانی باورچیوں نے اسے پکایا اور یہ ڈش اکبر کو بہت پسند آئی۔ یہاں سے بریانی کا وجود سامنے آیا۔

جلیبی

Advertisement

میٹھا شوق سے کھانے والے افراد جلیبی بے حد پسند کرتے ہیں، جلیبی کو ہندوستان میں فارسی بولنے والے تُرک تاجروں نے متعارف کروایا اور پھر یہ مزیدار کھانا برصغیر کے بادشاہوں کے دربار میں بے حد مقبول ہُوا اور آج یہاں کی ہر گلی اور بازار میں اسے پکایا جاتا ہے۔

سموسہ

سموسہ پاکستان کے ہر شہر کی گلیوں میں فروخت ہوتا ہے۔ سموسے کو پہلی بارعرب تاجروں نے 14 ویں صدی کے شروع میں متعارف کروایا جو ان تاجروں کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے مغل بادشاہوں کے دربار میں پہنچا اور پھر شاہی کھانوں میں شامل ہوا۔

چائے

پاکستان میں چائے عام طور پر ہر ہر ایک شخص کی پسندیدہ چائے کی تمام اقسام کی ابتدا چین سے ہُوئی اور 17ویں صدی میں یہ پودا ہندوستان پہنچا جہاں اسے باقاعدہ کاشت کیا جانے لگا۔

گلاب جامن

Advertisement

مٹھائیوں کی شہنشاہ گلاب جامن کسے نہیں پسند؟ مغل بادشاہ شاہ جہاں کے شاہی باورچی نے گُلاب جامن بنانے کا طریقہ دریافت کیا تھا لیکن بہت سی روایات میں ملتا ہے کہ گُلاب جامن ایرانیوں کی ڈش تھی اور اس کا نام بھی فارسی زُبان سے لیا گیا ہے گُل یعنی پُھول اور آب یعنی پانی اور جامن بھی فارسی کا لفظ ہے۔

نان

ہر گھر میں شوق سے کھائے جانے والے نان کی ابتدا ڈھائی ہزار سال پُرانی ہے اور اسے سب سے پہلے فارسیوں نے پکانا شروع کیا اور وہاں سے یہ ہندوستان پہنچا اور بے حد پسند کیا گیا۔

دال چاول

پاکستان کا مشہوراور مزیدار کھانا دال چاول نیپالیوں کا من پسند کھانا ہے اور وہیں سے یہ پاک و ہند میں پہنچا اور ہر جگہ کھایا جانے لگا

شوارمہ

Advertisement

شوارمہ عربوں کی مشہور سوغات  ہے جسے تُرکی شیف نے ایجاد کیا جسے 18 ویں صدی میں تُرکی میں پکایا جانے لگا جہاں سے یہ اپنے پکنے کے دلچسپ انداز سے ساری دُنیا میں ہی پکایا اور کھایا جانے لگا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر