
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر پلیٹ فارم پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں مختلف پارلیمانی امور ،اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات رونما ہونے والے حالیہ گستاخانہ واقعات اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف، عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کے واضح اور دو ٹوک موقف کو سراہا۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور پوری امہ شدید اضطراب کا شکار ہے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بھرپور آواز اٹھا رہا ہے اور اٹھاتا رہے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News