وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں مشیر خزانہ نے ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی کو روکنے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملزکے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے ملازمین کو رواں مالی سال کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز کی ادائیگیوں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News