Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اسکواڈ کےکورونا ٹیسٹ دوبارہ کرانےکا فیصلہ

Now Reading:

پاکستانی اسکواڈ کےکورونا ٹیسٹ دوبارہ کرانےکا فیصلہ
Advertisement

قومی اسکواڈ کے 6افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے پورے اسکواڈ کے نمونے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جمعہ کو تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے جائیں گے، ٹیسٹ نتیجہ منفی آنے پرقومی اسکواڈ کا 14 روزہ قرنطینہ شروع ہو گا۔

اسکواڈ کے قرنطینہ کے دوران بھی دو بارکورونا ٹیسٹ ہوگا۔

سی ای او پی سی بی وسیم خان نے نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ سے رابطہ کرکے تمام فراد کو پروٹوکولز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں، قرنطینہ میں رہ کر سخت حالات برداشت کر لیں، ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا تو پھر ہی گھومنے پھرنے کی آزادی ملے گی۔

Advertisement

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ  کے کورونا ٹیسٹ کل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ ارکان کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہےتاہم مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ تمام چھ اراکین کو قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا، قرنطینہ میں اراکین مینجڈ آئسولیشن میں رہیں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک ٹریننگ کی سہولت کو روک دیا گیا۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس معاملےپر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

لاہور سے روانگی کے وقت دورے کرنیوالے تمام اسکواڈ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق  فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونے پر اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پی سی بی کی جانب سے اجازت ملنے پر فخر زمان اپنے آبائی علاقے مردان روانہ ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ اور دوسرا 20 دسمبرکو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا تیسر ا میچ میچ 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر