Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسی غذائیں کھانے سے لمبی عمر پا تے ہیں ، نیا انکشاف

Now Reading:

کونسی غذائیں کھانے سے لمبی عمر پا تے ہیں ، نیا انکشاف

 غذائی ماہرین مچھلی کو ’سپر فوڈ‘ قرار دیتے ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں تین بار مچھلی کھائیں اور لمبی عمر پائیں۔

 اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے مچھلی کھانے والے خواتین و حضرات طویل عمر پاتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ مچھلی کئی امراض کو دور کرتے ہوئے جسم کو بہترین حالت میں رکھتی ہے۔

زیادہ مچھلی کھانے اور اومیگا تھری کے استعمال سے قبل ازوقت اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مچھلی نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ مچھلی کھانے والوں میں موت کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

Advertisement

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی اور مچھلی کھانے والے لمبی عمر پاتے ہیں جبکہ (سرخ) بڑا گوشت کھانے سے کئی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات ہیں اور یہ عمر میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

 یونیورسٹی آف نارتھ کیر ولینا کے ڈائریکٹر بیری ہاپکنز نے کہا کہ گوشت (سرخ)  کھانے میں کمی کرنا ضروری ہے۔

محققین کے مطابق  یہ نہیں کہا جا رہا کہ گوشت کھانا بند کردیا جائے بلکہ صرف اس میں کمی لائی جائے۔

:مچھلی کی یہ خصوصیات جا ننا بھی ضروری ہے کہ

مچھلی کھانے سے دل کے امراض کی شرح میں 10 فیصد کمی ہوتی ہے۔

Advertisement

کینسر کے خطرات 6 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

سانس کے امراض کی شرح میں 20 فیصد اور جگر کی بیماریوں کی شرح 37 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

ان کے علاوہ دماغی امراض اور الزائیمر سے بچانے میں بھی مچھلی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

طبی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد زیادہ گوشت کھاتے ہیں، ان کی جلدی موت کے امکانات زیادہ ہیں اور خاص طور پر ان میں امراض قلب یا سرطان ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر