Advertisement

اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی

اسلام آباد کی تاریخ میں جیولری شاپ پر ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ محمد فرید نامی جیولرز نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرالیا ہے ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تین افراد جیولری دیکھنے کے بہانے دکان پر آئے اور کافی دیر تک جیولری پسند کرنے کے بعد ایک دم مجھ پر پستول تان لی۔

ایف آئی آرکے مطابق چوردکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔
جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈکیتوں نے مجھے اور میرے ملازم کوریسٹ روم میں بند کیا اور فرار ہوگئے۔

Advertisement

جیولرمحمد فرید کے مطابق تینوں چوروں کی عمر 25 سے 45 سال کے درمیان تھی جبکہ ملزمان سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ میں جیولرز کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version