Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں سوپ کا استعمال موسی اثرات سے حفاظت

Now Reading:

موسم سرما میں سوپ کا استعمال موسی اثرات سے حفاظت
Advertisement

موسم سرما میں گرم لباس سے خود کو ڈھانپنا یا ہیٹر کے سامنے بیٹھنا کافی نہیں ہوتا بلکہ جسم گرم رکھنے کے لئے مخصوص غذا کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔

موسم سرما میں مخصوص کھانے اورمشروبات غذا میں شامل کرنے سے جسم میں گرمائش پیدا کی جا سکتی ہے جو بیرونی ٹھنڈ کو جسم پر اثر انداز ہونے سے بچا تی ہے۔ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جوکم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں۔

موسم سرما کا ذکر ہو اور جسم کو گرماہٹ دینے والی غذاؤں کی فہرست میں سوپ کا نام نہ شامل ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ہےجبکہ سوپ کو اکثر افراد ہر موسم میں کسی کی پروا نہ کرتے ہوئے کھانے سے کچھ دیر پہلے لینا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ بھوک کھولنے کے کام آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوپ ایک بھرپور غذا ہے جو افادیت کے لحاظ سے لاجواب ہے اور جسمانی کمزوری اور بیماری میں بطور توانا غذا کے، سوپ بہترین خیال کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے مرغی اور مٹن کا سوپ تو بے حد مفید اور پسند ہے۔

Advertisement

موسم سرما کے اثرات سے محفوظ رہنے یا سردی کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے یا سینے کا بلغم اور گلے کی خراش دور کرنے کے لیے  مرغی کے سوپ میں انڈا شامل کرکے بھی بہت استعمال کیا جاتا ہے مگر اس مہنگائی میں موجودہ حالات میں مشکل ہے ۔

طبی ماہرین کا  کہنا ہے کہ دیسی مرغی سے تیار کردہ یخنی بچوں، بوڑھوں کو توانائی بخشنے کے ساتھ بیمار اور کمزور لوگوں کی قوت بحال کرنے کے لیے بے حد مفید ہے اور ضروری نہیں کہ سوپ کو صرف گوشت کے ساتھ تیار کیا جائے بلکہ سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بھی انتہائی لذیذ اور قوت بخش ہوتا ہے اور اس کے لیے  اگر محض ایک سبزی کے بجائے 3 چار سبزیاں ملاکر سوپ تیار کیا جائے تو اس کی غذائی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بچوں کی بھوک بڑھانے کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور ہفتے میں تین مرتبہ مختلف سبزیوں کا سوپ ان کی جسمانی نشوونما میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور بچوں کے لیے  دال کا سوپ بھی ایک مکمل غذا کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سوپ میں مکئی کے دانے جو فوائد اور ذائقے کے حساب سے بہترین خیال کیے جاتے ہیں اور اگر سوپ میں استعمال کیے جائیں تو جہاں سوپ کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے وہیں سوپ کی افادیت بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے کیونکہ مکئی کے دانوں میں وٹامن کا خزانہ موجود ہے اور چکن سے بنے سوپ میں مکئی اور سبزیوں کو شامل کر کے ایک پیٹ بھرنے والی مکمل غذا تیار کی جا سکتی ہے جس میں وافر مقدار میں ریشہ پایا جاتا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں عموماً ہم پانی اور دیگر مشروبات کم استعمال کرتے ہیں ایسے میں جسم میں ہو جانے والی پانی کی کمی کو چائے یا کافی کے بےجا اور زیادہ استعمال کے بجائے سوپ کو استعمال کرنا زیادہ عقل مندانہ انتخاب ہے جبکہ چھوٹے بچے اور کمزور یا بوڑھے افراد جو سبزیاں اور گوشت چپا نہیں سکتے ان کے لیے  سبزی کا سوپ اور چکن کا سوپ بنا کر مشین سے بلنڈ کرلیں اور ہلکا سا نمک اور کالی مرچ شامل کر کے پیش کریں تو وہ بھی سبزی اور چکن کے فوائد حاصل کر سکیں گے اور خاص طور پر ٹماٹر اور پالک کا ذائقہ دار اور مقبول سوپ اس کی عام مثالیں ہے۔فوائد حاصل کر سکیں گے۔ ٹماٹر اور پالک کا خوش ذائقہ اور مقبول عام سوپ اس کی عام مثالیں ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سوپ نظام ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے  بھی کار آمد ہے اور یہ بھوک بڑھاتا ہے، جلد ہضم ہو جانے والی غذا ہے اور سیال ہونے کے باوجود پیٹ بھرنے والی ایسی ہلکی غذا ہے جو قبض اور گیس کے مریضوں کے لیے لاجواب ہے جبکہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سوپ دوا اور غذا دونوں کا کام کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بخار، نمونیہ اور فلو کے مریضوں کے جسم سے سردی کے اثرات کو ختم کرنے اور انہیں توانائی فراہم کرنے والے ٹانک کا بھی کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ سوپ ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں کو طاقت فراہم کرنے اور ان کی اینٹھن اور درد سے بھی آرام پہنچاتا ہے جبکہ گلے کی سوزش، خراش اور حلق کے ورم کو دور کر کے سینے کی جکڑن اور بلغم کو صاف کرکے مریض کو آرام اور سکون پہنچاتا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر