ٹویٹر نے ویریفکیشن پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

25th November, 2020
Square ad 300 x 250

ٹویٹر کی جانب سے 3 سال بعد ویریفکیشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے  2017 نومبرمیں اپنے پبلک ویریفکیشن فارم کو بند کیا گیا تھا جس کے ذریعے ٹویٹر صارفین اپنی بلو ٹک ویریفکیشن کی درخواست کرسکتے تھے۔

خیال رہے کہ ٹویٹر سرکاری افسران، عوام میں مقبول شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے اکاونٹس کو ویری فائے کرتا تھا تاہم زائد درخواستوں کے باعث ٹویٹر نے یہ سروس معطل کر دی ہے۔

ٹویٹر ذرائع کا کہناہے کہ کمپنی اب ایک نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت پبلک ویریفکیشن کی درخواستیں 2021 سے دوبارہ کھولی جائیں گی۔

نئے پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی چھ کیٹیگریز متعارف کروائی جائیں گی جن پر پورا اترنے والے اکاؤنٹ کو ویریفائی کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حکومتی عہدےدار، برانڈ اور کمپنیاں، ،نیوزایجنسیاں، ،انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں سے وابستہ افراد مشہور شخصیات بھی اپنے اکاوںٹ ویریفائے کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔