Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردیوں میں فرحت بخش ، توانائی سے بھرپورکشمیری چائے کا استعمال ضرور کریں

Now Reading:

سردیوں میں فرحت بخش ، توانائی سے بھرپورکشمیری چائے کا استعمال ضرور کریں

دنیا بھر میں چائے کو چند پسندیدہ مشروبات کی فہرست میں نمایاں حیثیت حاصل ہے اور بعض لوگ اسے بغیر دودھ کے بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس میں دودھ شامل کر کے اس کا لطف دوبالا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چائے کو مختلف زبانوں میں مختلف ناموں سے پکارا جاتاہے البتہ اردو، ترکی، چینی اور روس میں اس کو چائے ہی کہہ کر پکارا جاتا ہے جبکہ فارسی میں چائے خطائی، پنجابی میں چاء، سندھی میں چانھ، پشتو میں ساؤ، عربی میں شائی انگریزی میں ٹی اور لاطینی میں کوملیا تھیفرا کہتے ہیں۔

کشمیر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس کے بلندوبالا پہاڑ اور برفیلی چوٹیاں پوری دنیا میں مشہور ہیں، جس طرح کشمیر کی خوبصورتی کے چرچے پوری دنیا میں ہیں اسی طرح کشمیر کے کھانے جیسے گو تا با ، ماڈیور پلاؤ ، روغن جوش بھی اپنی انفرادیت اور ذائقے کی وجہ سے انتہائی مقبول ہیں اور بات ہو کشمیری کھانوں کی اور کشمیری چائے کا تذکرہ نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتاکیونکہ گلابی رنگ اور مزے دار ذائقے کی حامل کشمیری چائے کو نون چائے بھی کہا جاتا ہے۔

سردیوں کی ہر دل عزیز کشمیری چائے، جو ذائقے اور افادیت کے اعتبار سے بہت ہی اہمیت کی حامل ہے اور موسم سرما میں جاڑے کی سرد ہواؤں میں کشمیری چائے کی گرماگرم بھاپ اڑاتی ہوئی ایک پیالی، بھولی بِسری پرانی محبت کو دوبالا کر دیتا ہے۔

پاکستان میں بھی کشمیری چائے بہت مقبول ہے اور اسے دنیا بھر کے چند پسندیدہ مشروبات میں نمایاں مقام حاصل ہے اور بعض لوگ اسے بغیر دودھ کے بھی استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ اس میں دودھ شامل کر کے اس کا لطف دوبالا کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں موسم سرما کے آغاز سے ہی جگہ جگہ کشمیری چائے کے ٹھیلے سج جاتے ہیں اور شادی بیاہ کے مواقع پر کشمیری چائے کھانے کے ساتھ رکھی جاتی ہے۔

Advertisement

کشمیری چائے کے شوقین کہتے ہیں کہ سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے میں جہاں خوراک کی اپنی افادیت ہے وہیں خوش ذائقہ چائے کوبھی کسی صورت نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر