Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابیطس اور دانتوں کی صحت کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

Now Reading:

ذیابیطس اور دانتوں کی صحت کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

ذیابیطس جسے عام اصطلاح میں شوگر کہا جاتا ہے، اس کا اثرجسم کے کئی حصوں پر ہوسکتا ہے،تاہم جسم کے دیگر حصوں سمیت اس کا سب سے زیادہ اثر دانت پر ہوتا ہے۔

جن افراد کو شوگر ہوتا ہے انہیں خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے دانتوں کے مسائل بھی درپیش ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا اثر منہ کے سخت اور نرم، تمام ٹشوز پر ہوتا ہے۔

جن افراد کو یہ مرض ہوتا ہے انہیں جبڑوں اور منی کی ہڈیوں میں انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ذیابیطس کے باعث جبڑوں تک خون کی رسائی کم ہوجاتی ہے۔

خون میں شکر کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے منہ میں خشکی بھی ہوسکتی ہے جس سے جبڑے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

اگر ذیابیطس کا ٹھیک سے علاج نہ کیا جائے تو اس سے منہ میں مختلف مسائل ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

زیروسٹومیا

اس کا مطلب ہے منہ کا خشک ہونا، جو کہ ذیابیطس کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ منہ میں لعاب کم ہونے کہ وجہ سے منہ خشک رہ سکتا ہے۔ اس کے لیے منہ کو تر رکھنا ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ہر کھانے کے بعد ماؤتھ واش کی 30 سیکنڈ تک کلی کریں۔

جنجاؤائٹس

ذیابطیس کے تقریباً 22 فیصد مریضوں کو جبڑوں سے خون نکلنے اور ان میں جلن کی شکایت ہوتی ہے، جسے جنجاؤائٹس کہتے ہیں۔

جبڑے دانتوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور دانتوں کی اچھی صحت کا انحصار ان کی مضبوطی پر ہوتا ہے۔

جبڑوں کو صحت مند رکھنے کا ایک طریقہ ان کا پابندی سے مساج ہے۔ روزانہ صبح شام جبڑوں کا زیتوں، بادام یا وٹامن ای کے تیل سے مساج کریں۔

Advertisement

کھانا چکھنے میں دشواری

ذیابطیس کی وجہ سے زبان پر بھی اس طرح اثر ہو سکتا ہے کہ کھانا چکھنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ اسے لیے زبان کو صاف رکھنا ضروری ہے۔

اس کے لیے روزانہ زبان کو گلیسرین اور کاٹن سے صاف کرنا چاہیے۔

زخم بھرنے میں دیر

ذیابطیس کی وجہ سے منہ کے اندر زخم بھرنے میں دیر لگ سکتی ہے۔

منہ کے اندر انفیکشن

Advertisement

منہ کے اندر انفیکشن سے بچنے کے لیے ذیابطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھیں، ذیابطیس کی دوائیں پابندی سے لیں، کھانے میں صحت بخش غذا کھائیں اور ورزش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
کیا میدہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیے
یہ 4 مصنوعات جو آپ کی جلد کو مکمل تبدیل کر سکتی ہیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر