Advertisement
Advertisement
Advertisement

غذائی اجزا سے بھرپور امرود

Now Reading:

غذائی اجزا سے بھرپور امرود
Advertisement

جیسے جیسے موسم تبدیل ہورہا ہے اور سردیاں قریب آتی جارہی ہیں، تو اس تبدیلی کے ساتھ پھل کھانے کے شوقین افراد بھی بہت سے مزیدار پھلوں کا انتظار کررہے ہیں۔

ویسے تو ہر موسم میں ہی کوئی نہ کوئی خاص پھل موجود ہوتا ہے، جیسے گرمیوں میں آم اور تربوز ہیں، ویسے ہی سردیوں میں لوگ انار ، امرود اور کینو جیسے پھلوں کو کھانا پسند کرتے ہیں۔

امردو میٹھا اور مزیدار پھل ہے جو پاکستان میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

یہ پھل آسانی سے ہر شخص کی پہنچ میں بھی ہوتا ہے۔

امرود سے کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں جن میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا اور معدے کی بیماریاں شامل ہیں۔

Advertisement

صرف پھل ہی نہیں بلکہ امرود کے پتے بھی صحت سے متعلق کچھ فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں۔

امرود نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

امرود میں وزن کم کرنے، جلد کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔

 امرود میں وٹامن سی کی ایک اچھی مقدار ہوتی ہے جو مدافعتی نظام کے صحت مند کام کو یقینی بناتی ہے۔

وٹامن اے، بی، سی اور ای وافر مقدار میں امرود میں پایا جاتا ہے جبکہ پوٹاشیم، فاسورس، میگنیشم، سوڈیم اور زنک بھی ہوتا ہے۔

Advertisement

امرود کے پتے بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہ پھل فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو شوگر کے مرض میں فائدہ مند ہوتا ہے، اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرسکتے ہیں کہ ایک دن میں آپ کے لیے امرود کا کتنا استعمال مفید ہے۔

امرود کی مدد سے ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے اس میں غذائی ریشہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

 امرود وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

 امرود بلڈ پریشر میں اضافے کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، روزانہ ایک امرود کا استعمال آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

 امرود میں پوٹاشیم اور فائبر کی موجودگی سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔

امرود اسہال اور پیچش جیسے امراض سے نجات دلاتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے جبکہ امرود کے پتوں کو بھی چبا کر کھا لیا جائے تو یہ بھی ہاضمہ کی درستگی کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement

امرود میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو آپ کی جِلد کو بڑھاپے سے بچاتے ہیں۔

وٹامن سی جِلد کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے اور نِکھارنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

امردو جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور آنتوں کی نالیوں کو بہتر رکھتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر