ملک بھر میں سردی کا راج ہے ، کراچی میں سائبرین ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھادی لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر خوب وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے کراچی میں برف باری ہو ئی ہو۔
اب یہ تصاویر حقیقت ہے یا فسانہ؟ یہ جاننا اتنا مشکل نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کراچی میں پڑی برف باری کی ان تصاویر کوناصرف خوب وائرل کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ اکثر نے تو اس فسانے پر یقین بھی کر لیا۔
آئیے ہم آپ کو اس تصویر کی حقیقت سے آگاہ کر تے ہیں۔
اس تصویر کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کا ایم اے جناح روڈ ہے جو کہ برفباری کے بعد مکمل طور پر برف کی سفید چادر سے ڈھک گیا ۔
لیکن اس کے پیچھے مو جود اصل کہانی یہ ہے کہ یہ تصویر افغان دارالحکومت کابل کی ہے جو کہ گذشہ سال ایک افغان فوٹوگرافر امان صداقت نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کی اور اسے فیس بک پر پوسٹ بھی کیا ۔
یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں موجود اس کے نمائندے نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر کابل میں موجود دارالامان روڈ کی ہے اور تصویر میں موجود ٹیکسیاں، پولیس کی گاڑیاں اور پہاڑیوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ کابل ہے کراچی نہیں۔
اس کے علاوہ گوگل میپ ایپلیکشن کے ذریعے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کابل کا دارالامان روڈ ہے جب کہ 2017 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اس روڈ پر فائرنگ کے حوالے تصویر شائع کی تھی۔
اور سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گذشتہ چنددنوں سے سردی اور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے لیکن شہر قائد ایسے جغرافیائی زون میں موجود ہے کہ جہاں برف باری نہیں ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News