
سندھ حکومت کی جانب سے جامعہ فاروقیہ کے مہتم مولانا عادل خان کے قاتلوں کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مولانا عادل خان کے قتل میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والے کو انعامی رقم دی جائے گی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے ساتھ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ملزمان کی اطلاع کسی بھی قریبی تھانے میں دی جاسکتی ہے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News