پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ملتانی سوہن حلوے سے لطف اندوز ہونے اور اس کی تعریف کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
اپنے #ملتان کے دورے سے لایا ہوا مشہور ملتانی سوہن حلوا میں نے ہمارے باورچی حسین کے ساتھ کھا کردیکھا،جنہوں نے مشورہ دیا کہ اسے چائے کے ساتھ کھایا جائے۔اتنا عمدہ ذائقہ اور اس پر خشک میوہ جات نے مزہ دوبالا کردیا!#پاکستان میں موسم سرما کی سوغات کا اس سےاچھا انتظام شایدہی کوئی اور ہو! pic.twitter.com/FsTlPBzhbs
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) November 29, 2020
اپنے پیغام میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے کہا کہ اپنے ملتان کے دورے سے مشہور ملتانی سوہن حلوا لایا میں نے ہمارے باورچی حسین کے ساتھ کھا کردیکھاجس پر ہمارے باورچی حسین نے مشورہ دیا کہ اسے چائے کے ساتھ کھایا جائے۔
برنہارڈ شیلاگہگ نے یہ بھی کہا کہ اتنا عمدہ ذائقہ اور اس پر خشک میوہ جات نے مزہ دوبالا کردیا۔
پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے مزید کہا کہ پاکستان میں موسم سرما کی سوغات کا اس سےاچھا انتظام شاید ہی کوئی اور ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News