Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر گرفتاری حکومت کے خاتمے کی تحریک کو اور تیز کرے گی، مریم نواز

Now Reading:

ہر گرفتاری حکومت کے خاتمے کی تحریک کو اور تیز کرے گی، مریم نواز
مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر گرفتاری حکومت کے خاتمے کی تحریک کو اور تیز کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اوچھی حرکتیں عوام دشمن حکومت کی فسطائی سوچ کو مزید بے نقاب کرتی ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر گرفتاری سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی تحریک کو اور تیز کرے گی، کارکنان اور عوام کے جذبات کو بڑھائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ووٹ چور غلط فہمی میں ہیں کہ فسطائی ہتھکنڈوں، جیل، جھوٹے مقدمات اور ہتھکڑیوں سے پی ڈی ایم کی عوامی تحریک روک لیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل پنجاب کے ضلع ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement

پولیس نے  پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں سید عبدالقادر گیلانی، علی موسی گیلانی ، حیدر گیلانی اور قاسم گیلانی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان، ڈویثرنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر