اسکولوں میں عملی تدریسی عمل 10 جنوری تک معطل ، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں عملی تدریسی عمل 10 جنوری تک معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 26 نومبر سے سندھ کے اسکولوں میں عملی تدریسی عمل معطل رہے گا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ کو 24 دسمبر تک آن لائن تدریسی عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے عملی تدریسی عمل معطل کرنے کا فیصلہ 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔