Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کی کورونا سے متعلق ناقص پالیسی مسترد کردی

Now Reading:

پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کی کورونا سے متعلق ناقص پالیسی مسترد کردی
پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی کورونا سے متعلق ناقص پالیسیوں کومسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان  کے ہمراہ انصاف ہاوس میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ نے پہلے بھی سازش کر کے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ہمیں انہیں بھرپور جواب دینا پڑا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہماری حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان کورونا پر قابو پانے والے دس بہترین ممالک میں شمار ہونے لگا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے یہ بھی کہا کہ یہ وزیرا عظم عمران خان کی حکمت عملی تھی کہ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن سندھ حکومت نے ایسے فیصلے لئے ہیں جن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قول اور فعل میں تضاد نظر آتھا ہے،ایک طرف لاک ڈاون کی بات کی جارہی ہے تو دوسری طرف جلسوں میں شرکت کے لئے عوام کو دعوت دی جارہی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مشکل کے وقت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے،ہم سندھ حکومت کی پالیسیوں کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ بلاول کو تکلیف ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کو پوری دنیا میں کیوں سراہا جارہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنی دکانیں کھلی رکھ کر عوام کی دکانیں بند کروانا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹس اور کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ مسائل کو حل کیا جائے، ان سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر