
سرگودھا کے نواحی قصبے للیانی میں بااثر زمیندار نے 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی قصبے للیانی کے محنت کش سیف اللہ 9 سالہ سعدیہ گھر سے باہر باغ میں گئی توعلاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشر نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سعدیہ کا والد قریبی کھیتوں میں کام کررہا تھا شورسن کر موقع کی طرف دوڑا لیکن اس سے پہلے کہ ان کے پاس پہنچتا ملزم بچی کو گلا گھونٹ کرمار چکا تھا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے.
پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹمومن منتقل کردی ہے۔
ڈی ایس پی کوٹ مومن غلام عباس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News