Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری جدوجہد کی معمار ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

 پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری جدوجہد کی معمار ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری جدوجہد کی معمار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا 53 واں یوم تاسیس پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپا ٹی کی قیادت اور کارکنان نے جمہوریت ملک کی خاطر بدترین آمروں اور انکے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا بڑے حوصلے سے سامنا کیا ہے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوم تاسیس کے جلسے سے پہلے جیالوں کے خلاف دہونس دھمکیوں، گرفتاریوں اور جسمانی تشدد نے یہ ثابت کردیا سلیکٹڈ حکومت آمریت کا ایک جیتا جاگتا نمونہ ہے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کے ملتان میں یوم تاسیس کے جلسہ میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو مدعو کیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری ملتان کےعظیم الشان جلسہ عام میں میری نمائندگی کریں گی اور ملتان جلسے میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کا استقبال کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر