Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پائی جانے والی جنگلی بیری، متعدد بیماریوں کا علاج

Now Reading:

پاکستان میں پائی جانے والی جنگلی بیری، متعدد بیماریوں کا علاج

پاکستان کے شمالی علاقوں ہنزہ، گلگت بلتستان، اسکردو میں پائی جانے والی جنگلی بیری ”سی بک تھورن“ نے اپنی طبی افادیت اور حیرت انگیز خصوصیات کی بناء پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

سی بک تھورن انتہائی مفید فیٹی ایسڈ اومیگا سیون سے بھرپور ہونے کے ساتھ وٹامن سی کا خزانہ ہے جس نے کورونا کی وباء کے دوران قوت مدافعت پیدا کرنے کی اپنی صلاحیت کی بناء پر پوری دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔

سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلندی پر جنگلی جھاڑ نما پودوں میں اگنے والی یہ بیری السر، آنتوں اور معدے کے امراض کے علاوہ جگر کی خرابیوں، شوگر، بلند فشار خون اور دل کے امراض کے مریضوں کے لیے جادو اثر ہونے کیوجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ چین، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک اس بیری سے حاصل شدہ تیل، جوس، پتیوں کی چائے اور دیگر اشیاء تیار کرکے بھرپور زرمبادلہ کمارہے ہیں۔

کورونا کی وباء کے دوران سی بک تھورن کی مانگ امریکا یورپ اور دیگر مغربی ممالک میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی تاجروں نے ہنزہ سے حاصل کردہ سی بک تھورن کی طبی آزمائش اور لیبارٹری جانچ کے مثبت نتائج دیکھتے ہوئے اسے امریکا میں فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سی بک تھورن ایک جادو اثر جنگلی بیری ہے بلند مقامات پر خودرو پودے کی طرح اگتی ہے۔ ہنزہ، چترال، گلگت، اسکردو اور دیگر شمالی علاقوں کے باشندے اس حیرت انگیز خصوصیات کی حامل بیری کے فوائد سے بخوبی آگاہ ہیں اور یہ بیری ان کی روز مرہ غذاء کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں کے افراد کی عمر دیگر خطے کے باشندوں سے زیادہ ہے۔

سی بک تھورن کے فیٹی ایسڈز میں اومیگا سیون جیسے اہم ترین فیٹی ایسڈ کا تناسب 52فیصد ہے جو دنیا میں کسی بھی پھل یا جڑی بوٹی میں اومیگا سیوین کا سب سے زیادہ تناسب ہے۔ جبکہ ترش پھلوں کے مقابلے میں اس میں 10گنا زائد وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

Advertisement

امریکا میں کاروبار کرنے والی کمپنی پاک ایم ٹریڈنگ ایل ایل سی کے پرنسپل ذوالفقار مومن کے مطابق انہوں نے امریکا میں 40سال سے زائد عمر کے ایک چھوٹے گروپ پر ہنزہ میں پیدا ہونے والے سی بک تھورن کے سیرپ کی آزمائش کی ہے اس کے علاوہ امریکا کی ممتاز لیبارٹری سے بھی اس کا کیمیاوی تجزیہ کروایا ہے چھ ماہ تک استعمال کے بعد انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات سامنے آئے ہیں جن میں سر فہرست خون میں شوگر کے مقدار میں کمی، بلڈ کولیسٹرول میں کمی، فشار خون کے مسئلے کا حل، نظام ہاضمہ آنتوں اور معدے کے افعال کی درستگی، جگر کی کارکردگی میں اضافہ اور بینائی میں بہتری جیسے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر