پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے،عثمان بزدار


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

24th November, 2020
Square ad 300 x 250

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن الائنس پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنج درپیش ہیں، افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ ہے، اپوزیشن سن لے لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظفروال، سمبڑیال اور سیالکوٹ ، سہولت بازار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا مقررہ نرخ پر دستیاب ہے، چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،سہولت بازار میں چینی 81 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔