Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب آپ کی نالائقی اور چوری نے پاکستان کو افریقہ بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب آپ کی نالائقی اور چوری نے پاکستان کو افریقہ بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری نے پاکستان کو افریقہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جن تاجروں سے خطاب کر رہے تھے ان کا معاشی قتل کر چکے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ زبردستی سرکاری تقریب میں لایا جا سکتا ہے لیکن نعروں سے ان کی معاشی ترقی نہیں کر سکتے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت نواز شریف کی قیادت میں خطے میں تمام ملکوں سے آگے جا رہی تھی اور پھر آپ کی کرپشن ،نالائقی ونااہلی کے سیاہ بادل چھا گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخی مہنگائی ، تاریخی قرض، تاریخی نااہلی ، تاریخی چوری آپ کی جھوٹی سیاست کی سیاہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے

Advertisement

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور فیصل آباد کے تاجر سب جانتے ہیں، آپ کے اعلان ایک کروڑ نوکریوں اور ایک لاکھ گھروں والے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تاجرجانتے ہیں کہ آپ کے اعلان انڈے ، کٹوں ، بھینسوںاور مرغیوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر