Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردی کا راج ، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی

Now Reading:

سردی کا راج ، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک بھر میں سردی کا راج ہے کراچی میں سائبرین ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھادی، بالائی علاقوں میں بارشوں سے ٹھنڈ بڑھ گئی شہری کپکپا اٹھے۔

اسلام آباد  کے مختلف علاقوں میں بارش سے خشکی ختم اور سردی میں اضافہ ہو گیا۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں سردی نے اپنا زور دکھانا شروع کردیا، پنجاب میں دھند اور خیبر پختونخوا میں بارشیں جبکہ کراچی میں سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

لاہورمیں رات گئے بونداباندی سے موسم سرد ہوگیا اور پارہ گیارہ ڈگری تک گرگیا۔

قومی شاہراہ پر لاہورسے ساہیوال تک دھند کا راج ہے، حد نگاہ ساٹھ سے ایک سو بیس میٹر تک رہ گئی۔

ساہیوال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ چند میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔

 فیصل آباد روڈ اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، ساہیوال، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ کالام ، مالم جبہ، بالاکوٹ، پشاور اور چترال سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بادل جم کر برسے۔

Advertisement

واضح رہےکہ موسم کا حال سنانے والوں نے کراچی والوں کو مزید سردی کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 30 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
بلبلے کے اندر کیوبک پزل کو حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
اداس ہیں تو چھٹی کرلیں، کام اور زندگی میں توازن کیلئے نئی چھٹیاں متعارف
شاہ رخ خان کے کس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے؟ دیکھیں ویڈیو
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر