Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روک سکتے ہو تو روک لو،جلسہ ہوکر رہے گا

Now Reading:

روک سکتے ہو تو روک لو،جلسہ ہوکر رہے گا

مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں کنٹینر لگے ہیں وہیں جلسہ گاہ بنے گی، روک سکتے ہو تو روک لو،جلسہ ہوکر رہے گا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ملتان میں جلسہ روکنے کیلئے غیر قانونی راستے اختیار کئے جا رہے ہیں،  سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے، کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے، پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما مریم نواز جاتی عمرہ سے ملتان کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز راوی ٹول پلازہ سے شیخوپورہ انٹر چینج، ننکانہ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، پیر محل، خانیوال سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ساتھ ن لیگ کی دیگر قیادت بھی موجود ہیں،  گرفتاریوں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کے دیگر ناموں کو ظاہر نہیں کیا جارہا۔

مریم نواز ریلی کی صورت میں ملتان جائے گی۔

کارکنوں کو بڑی تعداد میں صبح جاتی عمرہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نا ئب صدرمریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل جاتی امرامیں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملتان کے لئے نکل رہی ہوں ذاتی غم پیچھے چھوڑ کر، والد اور فیملی موجود نہیں ہے۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، مریم نواز اور آصفہ بھٹو باہر نکل رہی ہیں اور یہ حکومت گھر جارہی ہے ۔

 

انھوں نے کہا کہ جس طرح ملتان کو اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ہے وہ ظلم مجھے ملتان لے کر جارہا ہے
جلسہ اسٹیڈیم سے اندر ہو یا باہر ہو جلسہ ہوگا، جلسہ کامیاب ہوگیا ہے یہ جلسہ ان کے خوف کی عکاسی کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملتان کی عوام ہمارے ساتھ شامل ہوں،ملتان میں ن لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہورہا ہے، پولیس والے بھی تنگ ہیں ، حکومت کورونا سے نہیں ڈر رہی اپوزیشن سے ڈر رہی ہے،کیا کورونا لوگوں کی گنتی کرتا ہے اندرجاوں یا نہ جاوں، کیا کورونا دیکھتاہے کہ یہ حکومتی جلسہ ہےہا اپوزیشن کاجلسہ ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ سابق صدر آصف علی ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سےآج خطاب کریں گی۔

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا۔

سابق صدر آصف علی ذرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو صبح 11 بجے گیلانی ہاؤس سے ریلی کی صورت میں قاسم باغ روانہ ہونگی۔

مولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔

Advertisement

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔

پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

ملتان میں قلع کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر انتظامیہ کا کنٹرول برقرار ہے، لاٹھیوں اور آنسو گیس سے لیس اہلکار بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے کل ملتان میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ملتان پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جیلیں بھر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے، پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد  ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام، ووٹ کی عزت اور بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے بتا یا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کر رہی ہے، کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں، ہمیں پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، وفاقی حکومت نے ملتان میں کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر