Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں وبا خطرناک ہو سکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

Now Reading:

موسم سرما میں وبا خطرناک ہو سکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

سردیوں کے موسم میں کووڈ 19 انفلوائنزا کے ساتھ مل کر بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے نئے کورونا وائرس کی نقول بننے کی شرح 10 ہزار گنا بڑھ سکتی ہے۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ کرونا وائرس اب زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

فلو اور کووڈ 19 کی اکثر علامات ملتی جلتی ہیں اور دنیا بھر میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس سے امراض کی تشخیص کا عمل پیچیدگیوں کا شکار ہوگا۔

ماہرین کا مسلسل کہنا ہے کہ موسم سرما میں کو وِڈ 19 کی وبا مزید بدتر ہو سکتی ہے، اگرچہ اس کے بارے میں ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ بیماری موسمی صورت اختیار کرے گی یا نہیں۔

بعض ماہرین کا اس سلسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ سردی میں لوگ زیادہ تر وقت بند گھروں میں گزارتے ہیں جہاں ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص ہونے کی وجہ سے وائرس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

 معمولی موسمی اثر کا نتیجہ بھی بڑا نکل سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی دوری اور فیس ماسک اس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیا کورونا وائرس سرد موسم میں خود کو زیادہ بہتر طور سے بچا سکا تو لوگوں کے رویوں کے اثرات کی شناخت کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین کی ماہر کیتھلین اوریلی کا کہنا ہے کہ فلو سیکڑوں برس سے ہمارے ارگرد موجود ہے اور اس کا مخصوص میکنزم یعنی سردیوں میں وہ عروج پر کیوں ہوتا ہے، ابھی تک ٹھیک طرح سمجھا نہیں جا سکا

مزید پڑھیں

کورونا سے بچاؤ کیسے ممکن؟

عالمی وبا کورونا وائرس سے آخر کن احتیاطی تدابیر پر عمل کر...

عالمی وبا کورونا وائرس سے آخر کن احتیاطی تدابیر پر عمل کر خود وکو اس وبا سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے،صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس کے علاوہ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر