Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے پورے ملتان کو قید خانے میں تبدیل کر دیا

Now Reading:

حکومت نے پورے ملتان کو قید خانے میں تبدیل کر دیا
رانا ثنااللہ خان

مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے پورے ملتان کو قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگلے ایک گھنٹے میں تمام کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں گے، یہ ملک کے لئے فیصلہ کن وقت ہے عوام ساتھ دیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں انتظامیہ سے کہتا ہوں کہ حکومت کے ناجائز احکامات تسلیم نہ کریں ۔  اگر آج ملتان کی سڑکوں پر خون بہا تو ملتان انتظامیہ ساری زندگی کیسز بھگتے گی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ  انتظامیہ اپنے لوگوں کو پیچھے ہٹائیں، ملتان کے عوام ہر قیمت پر گھروں سے باہر نکلیں ، مریم نواز کو ایک بجے شاہ رکن عالم انٹر چینج سے ملتان میں بڑے جلوس کی صورت میں لے کر آئیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتظامیہ کو درخواست کرتا کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں، ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔انھوں نے کہا کہ  ملتان کے شہری نواز شریف کے بیانیہ کو سپورٹ کرنے کے لئے جلسہ گاہ پہنچیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن کٹھ پُتلی حکومت کے خلاف باہر نکلیں، ہم حکومت کے خلاف سر پر کفن پہن کر باہر نکلیں، جلسوں میں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا، ہم نے آج بھی ایک لاکھ ماسک اور سینٹائزر کا اہتمام کیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم اب بھی پر امن ہیں، ہمارے کارکنوں پر تشدد ہوا تو بھرپور جواب دیں گے ،اگر رکاوٹیں ہٹانے کے نتیجے میں کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ دار کٹھ پُتلی حکومت ہوگی، ہمارا پروگرام پرامن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  اگر لاہور کے جلسے میں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں تو ہمارا رخ مینار پاکستان کے بجائے اسلام آباد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر